بیجنگ(شِنہوا) چین کے زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2023کے آخر تک کل 32کھرب 38ارب ڈالر ڈالرریکارڈ کیے گئے جو نومبر کے اختتام کے مقابلے میں 66ارب 20کروڑ ڈالر یا 2.1فیصد زیادہ ہیں۔ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج (ایس اے ایف ای)کے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی بڑی معیشتوں کی مالیاتی پالیسیوں اور توقعات جیسے عوامل سے متاثر ہونے کے باعث دسمبر میں امریکی ڈالر انڈیکس میں کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس سے چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا جس کے اثرات کرنسی اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی اور دیگر عوامل کی صورت میں برآمد ہوئے۔