راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر اور ضلعی انتخابی کمیٹی کے سربراہ سید عزیر حامد نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جماعت اسلامی کے باصلاحیت‘ جراتمند اور دیانتدار امیدوار موجود ہیں۔ وہ امیر ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی کی زیرصدارت این اے 54‘ 55کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔