کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسپنسر آئی اسپتال کراچی کا اثاثہ ہے،اسے تباہ نہیں ہونے دیں گے،اسپتال میں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے، کوتاہی کے مرتکب افراد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،کے ایم سی کے طبی اداروں کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں جو بھی اقدامات ضروری ہوئے کئے جائیں گے، یہ بات انہوں نے پیر کی صبح اسپنسر آئی اسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر کہی، میونسپل کمشنر کے ایم سی سید افضل زیدی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر نے اسپنسر آئی اسپتال کے مختلف وارڈز، آپریشن تھیٹر، ریفرکشن روم اور ڈاکٹرز کے کمروں کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری کا رجسٹر چیک کیا۔