پشاور ( وقائع نگار) مئیر پشا ور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے منشیات اوردیگر منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کیاجارہا ہے اور انہیں کھیلوں کا سامان فراہم کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اندرون آسیہ گیٹ محلہ موتی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جے یوآ ئی کے این اے 32 کے امیدوار مفتی شاہد جمال پی کے حاجی محمد عمر خان مہمند پی کے 83 جے یو آئی کے امیدوار دیگر رہنماؤں میںقاری سید باسط مولاناعبدالرؤ ف جان حکیم خدمت حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی تقریب میں پی پی پی سے سید معصوم شاہ اپنے خاندان سمیت اے این پی سے طارق خان پی ٹی آئی سے حاجی اسلم خان اور دیگر 100 نوجوانوں نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کرلی۔