• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایران پر جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران پر جارحیت کی شدید مذمت کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صیہونیت اور یورپ گٹھ جوڑ نے پہلے فلسطین پر قبضہ کیا، اب بھی فلسطینی شدید تناؤ اور لمبی جنگ سے گزر رہے ہیں، حماس کی مضبوط حمایت پر ایران کے خلاف جنگ کی دوسری قسط شروع کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید