• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں جنگ کا انجام تباہی بربادی ہوگی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں سلیم صافی، سید محمد علی، ریما عمر اور ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا انجام تباہی بربادی ہوگی، جنگ طول پکڑتی ہے تو امریکہ کی گھبراہٹ بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ بمباری کرینگے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا انجام کیا ہوگا ؟۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس جنگ کے پیچھے یہودی لابی ہے اور یہ ساری منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ہمیں دکھ ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک نے امریکہ کا ساتھ دیا یہ کہنا کہ اگر حملے نہ کئے جاتے تو یہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوتے تو پہلے کئی ممالک پر حملہ ہوا یہ کس کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اس جنگ کا انجام تباہی بربادی ہوگی اور ایک اور جنگ کا آغاز ہوگا۔ تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ امریکہ کا مقصد رجیم چینج وہ یہ حاصل نہیں کرسکے گا ۔
اہم خبریں سے مزید