راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) علیمہ خان نے کہا ہے کہ ملاقات سے زیادہ عمران خان کا علاج ہماری ترجیح ہے، ہم ملاقات کر کے انہیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے،آپ افغانستان پر بمباری کریں گے تو وہ بھی خاموش نہیں رہیں گے،اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب سے بانی کی آنکھ کے بارے میں سنا ہے، ہم پریشان ہیں ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں ، یہ جو کررہے ہیں غیر قانونی ہے، یہ ہمیں کب تک جیلوں میں ڈالیں گے،انہوں نے کہاکہ دنیا کے حالات بدل رہے ہیں انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، ہم امید کررہے ہیں کہ شاید اب وکلاء آئینی ترامیم کے خلاف نکل آئیں، عمران خان بھی 2سال سے انتظار کررہے ہیں کہ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلا نکلیں گے، ان کا خیال ہے کہ ہم عمران خان کو بھول جائیں گے مگر پورا ملک ان کا انتظار کررہا ہے۔