کراچی (افضل ندیم ڈوگر)کراچی کے اہم علاقے ایم ٹی خان روڈ اور مائی کولاچی روڈ کی مسلسل ۚبندش سے مکینوں کے معاملات زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں تاہم یہاں سے پاکستان بھر میں یومیہ ہزاروں کنٹینرز کی ترسیل بھی متاثر ہے۔ راستوں کی بندش سے سلطان آباد میں واقع بڑا نجی اسکول بھی بند ہے۔ مرکزی شاہراہ کو مخصوص افراد کو گزارنے کیلئے 2 مرتبہ کھول کر بند کردیا گیا ۔کراچی بندرگاہ سے منسلک 3 کلومیٹر طویل کنٹینر ٹرمینل پی آئی ڈی سی چوک تک پھیلا ہوا ہے۔ جہاں روزانہ ہزاروں کنٹینر ملک بھر میں اتے اور جاتے ہیں۔ اس علاقے میں ایک نجی بڑا نجی پرائیویٹ اسکول بھی موجود ہے جہاں کی معمولات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔