• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپوزیشن کو وسیع ملکی مفاد میں ساتھ بیٹھنا چاہئے، بلال کیانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو وسیع ملکی مفاد میں ساتھ بیٹھنا چاہئے۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو میٹنگ میں شرکت کرنی چاہئے تاہم پارٹی میں اس پر بات ہوگی۔ رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم یا اسحاق ڈار ایران جنگ پر قومی اسمبلی میں بھی بیان دیں۔ تینوں مہمان جیو نیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغا میں میزبان حامد میر نے کہا کہ امریکی صحافی بتاتے ہیں کہ کس طرح موساد مسلم ممالک کوآپس میں لڑانے کی سازش کر رہی ہے اور اسرائیل صرف ایران کا دشمن نہیں ہے بلکہ وہ تمام عرب ممالک کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے کہیں یہ سازش موساد کرتی ہے کہیں انڈین ایجنسی ’را‘ کرتی ہے۔ امریکی میگزین میں اپیسٹن فائلزسے متعلق بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ خود بچیوں کو ریپ کرتے رہے ہیں اور امریکہ کو اسرائیل نے نہ لیڈ کیا ہے نہ مس لیڈ بلکہ بلیک میل کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید