کراچی (لیوز ڈیسک) پیرا ماؤنٹ گلوبل کے 81 ارب ڈالر معاہدے میں خلیجی سرمایہ کاری پر ابہام، دسمبر میں اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب، ابو ظہبی اور قطر مجموعی طور پر چوبیس ارب ڈالر فراہم کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرا ماؤنٹ گلوبل نے تقریباً اکیاسی ارب ڈالر میں وارنر برادرز ڈسکوری کو خریدنے کا حق حاصل کر لیا ہے، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس سودے میں سعودی عرب، ابو ظہبی اور قطر کے ریاستی فنڈز شامل ہوں گے یا نہیں؛ دسمبر میں بتایا گیا تھا کہ یہ تینوں ممالک مجموعی طور پر چوبیس ارب ڈالر فراہم کریں گے، جن میں سعودی عرب بارہ ارب جبکہ ابو ظہبی اور قطر سات، سات ارب ڈالر دیں گے۔