• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ہنگامی منصوبہ، آذربائیجان سے مائع قدرتی گیس خریدنے پر غور

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کا ہنگامی منصوبہ، آذربائیجان سے مائع قدرتی گیس خریدنے پر غور، ایرانی حملوں کے بعد قطر سے گیس سپلائی متاثر ہونیکا خدشہ، مقامی پیداوار بڑھانے اور متبادل ذرائع تلاش کرنیکی تیاری۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق اسلام آباد قطر سے مائع قدرتی گیس کی ممکنہ بندش کے خدشے کے پیش نظر متبادل انتظامات پر غور کر رہا ہے، کیونکہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد قطر میں گیس کی پیداوار متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان کے قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدوں کے تحت ماہانہ نو کارگو جبکہ اٹلی کی کمپنی اینی کے ساتھ ایک کارگو کی فراہمی طے ہے، تاہم غیر یقینی صورتحال کے باعث حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھا کر یومیہ تقریباً ساڑھے تین سو ملین مکعب فٹ تک بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید