کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا تجارتی خسارہ فروری 26 میں 8.4 فیصد اضافے سے 2 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گیا جبکہ رواں مالی سال کے 8 ماہ جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 25 فیصد اضافے سے 25.04 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں پاکستان کی برآمدات 2.27 ارب ڈالر رہیں، جو فروری 2025 میں ریکارڈ کیے گئے 2.49 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.8 فیصد کم ہیں۔