کراچی(نیوز ڈیسک) خطے میں جاری کشیدگی کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارہ میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے، رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً 1 بجے میڈرڈ پہنچا،فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ (22ارب 72کروڑ روپے ) بتائی گئی ہے،رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان بھی ان کیساتھ موجود تھا یا نہیں۔