اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) اسٹیٹ بنک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 9مارچ کو ہوگا۔ پالیسی / بنک/ ڈسکاونٹ ریٹ ساڑھے دس فیصد برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس 9 مارچ 2026 کو بلایا جائیگا، یہ اجلاس 9 مارچ سے چھ ہفتوں کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کا جائزہ لے گا اور پاکستان کے تازہ ترین اقتصادی اعشاریوں کے تناظر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے بنک ریٹ/ ڈسکاونٹ ریٹ/ پالیسی ریٹ کا اعلان کریگا۔ یہ اعلان گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد اجلاس کے اختتام پر خصوص سینئر صحافیوں کے روبرو براہ راست میڈیا کانفرنس میں کرینگے۔