• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت ٹیکس وصولی کا اختیار صوبوں کو منتقل کرے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کوفاقی حکومت ٹیکس وصولی کا اختیار صوبوں کو منتقل کر ے ، بعض وزرا ءصوبوں کا حصہ کم کرنے کیلئے ترامیم کی وکا لت کررہے ہیں ،NFCایوارڈ میں ترامیم آئین کے منافی ہو نگی ،انھوں نے کہا کہ آئینِ کے آرٹیکل 160 کی شق (3A) صاف طور پر کہتی ہے کہ ہر این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ پچھلے ایوارڈ میں دیے گئے حصے سے کم نہیں ہوگا۔وفاقی وزراء کی یہ کوشش آئینِ پاکستان 1973کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید