کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی ایران کارروائی، امریکی معیشت کو 210 ارب ڈالر جھٹکے کا خدشہ، براہِ راست فوجی اخراجات اور ہتھیاروں پر ممکنہ 95 ارب ڈالر تک لاگت، معیشت پر مالی اثرات واضح ہونا شروع، تجارت، توانائی مارکیٹ اور مالیاتی حالات میں رکاوٹیں مجموعی اقتصادی نقصان 210 ارب ڈالر تک بڑھا سکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے حکم پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف ’اپک فیوری‘ آپریشن کے آغاز کے بعد امریکی معیشت پر اس کے مالی اثرات واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پین وارتن بجٹ ماڈل کے ڈائریکٹر کینٹ سمیٹرز کے مطابق، براہِ راست فوجی اخراجات اور ہتھیاروں کی تبدیلی سمیت ٹیکس دہندگان کے لیے ممکنہ لاگت 65 ارب ڈالر ہے۔