کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے دو مسافروں میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این ون کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق محکمہ کو بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 6مشتبہ کوویڈ ویرئینٹ مسافروں کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے ۔ نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی جانچ کے لیے بھیجے گئے 6 مسافروں میں سے دو مسافروں کے جے این ون مثبت آگئےہیں ۔ ترجمان کے مطابق ایک مسافر بینکاک جبکہ دوسرا ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا۔جے این ون ویریئنٹ کا شکار ایک 26سالہ مسافر کا تعلق بلوچستان کے علاقے کیچ سے ہےجبکہ دوسرے 53 سالہ مسافر کا آبائی تعلق سانگھڑ جبکہ رہائش قاسم آباد حیدرآباد کی ہے۔