کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزارت میری ٹائم نے پاکستانی انجینئر کو 21 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر ایکشن لیتے ہوئے کراچی پورٹ پر کھڑے غیر ملکی جہاز کو روانگی سے روک دیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)حکام کے مطابق پاکستانی انجینئر کی تنخواہ ادائیگی کے بعد ہی جہاز کو روانگی کی اجازت ملے گی۔حکام کے مطابق جہاز کراچی پورٹ کے برتھ 19 پر موجود ہے، اس جہاز میں سیمنٹ ایکسپورٹ ہونا ہے۔