• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے دیہی علاقے بھی خوبصورت اور ترقی یافتہ نظر آ نے چاہیں ،میاں اسلم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کے این اے 46 سے اُمیدوار میاں اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دیہی علاقہ بھی وفاقی دارالحکومت کا حصہ ہے ، میرا منشور ہے کہ دیہی علاقہ بھی اسلام آباد جیسا خوبصورت اور ترقی یافتہ نظر آئے۔ انتخابی مہم میں میرا سلوگن "جدید ترقی یافتہ اسلام آباد ہوگا"۔ سیکٹر بی 17 میں ان کی زیر صدارت خواتین رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں خواتین الیکشن مہم پلان کی منظوری دی گئی جس کے مطابق خواتین ورکرز کے وفود شہر اور دیہات کی ہرگلی میں میاں اسلم کا انتخابی منشور تقسیم کریں گے۔اجلاس میں خواتین کی ضلعی سربراہ نصرت ناہید طاہر، معراج بانو، قدسیہ ناموس، نبیلہ وہاب، اور یوتھ ونگ کی سربراہ وجیہہ سلطان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے گھر گھر میں ترازو کا پیغام پہنچائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید