• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بلا‘‘اِن، عمران آؤٹ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، انتخابی نشان کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کریں، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 22دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کر دیا‘عدالت نے اپنے مختصرفیصلے میں تحریک انصاف کو بلے کا نشان الاٹ کرنے اورانٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجاری کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے قراردیاکہ پی ٹی آئی بلے کے نشان کی حقدار ہے ‘الیکشن کمیشن انتخابی نشان کا سرٹیفکیٹ جاری کرے ‘عدالت نے قرار دیا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے پڑھ کرسنا یا جس کو جسٹس سید ارشد علی نے تحریر کیا ہے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیکر انتخابی نشان بیٹ واپس لینے کا فیصلہ فیصلے ماورا آئین اور قانون ہے جسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس لئے اس فیصلے کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

اہم خبریں سے مزید