• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد PTI کا اعتماد مزید بڑھ گیا، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا اعتماد بڑھ گیا،جسٹس مظاہر نقوی پر فیصلوں سے ذاتی فائدہ اٹھانے، مس کنڈکٹ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام لگا، ایسا لگ رہا تھا جسٹس مظاہر نقوی الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اچانک استعفی سامنے آگیا،جسٹس وقار سیٹھ نے جسٹس مظاہر نقوی و دیگر ججز کی تعیناتی کیخلاف مرتے دم تک جنگ لڑنے کی کوشش کی مگر انہیں انصاف نہیں ملا،پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کا حسنات ملک نے کہا کہ مظاہر نقوی نے استعفے کیلئے صحیح وقت نہیں چنا،وہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر ہی استعفیٰ دیدیتے تو بہتر ہوتے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ تحریک انصاف کے الیکشن میں حصہ لینے میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے، پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت اب ٹکٹوں کی تقسیم کی بات کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید