• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برباد کیا گیا، صوبائی وزیر اطلاعات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور وسماجی تحفظ محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برباد کیا گیا، کراچی بزنس کا جی ایچ کیو ہے،تاجر برادری کو یقین دلاتا ہوں کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی مد میں جمع ہونے والا سالانہ ایک سو ستائیس ارب روپے کراچی پر خرچ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور وسماجی تحفظ محمد احمد شاہ نے کراچی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ، وائس چیئرمین جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر الطاف اے غفار اور نائب صدر تنویر باری سمیت دیگر عہدیداران نے صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ کو تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور وسماجی تحفظ محمد احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر کے تمام لوگ میرے دوست ہیں۔
اہم خبریں سے مزید