کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ سسٹم برائی کا ایک نام ہے اور کوئی بھی شخص چھ مہینے میں اس برائی کا خاتمہ نہیں کرسکتا اور اگر یہ برائی چلتی رہی تو سندھ کے لئے دعا کرسکتے ہیں میرے یا میئر کراچی کے درمیان کوئی چپقلش نہیں ہے وہ 4سال کے لئے اور میں چند ماہ کے لئے آیا ہوںان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔