کراچی (این این آئی)کراچی میں ہزاروں خواتین کا بنا لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق خواتین میں کاراور موٹرسائیکل چلانے کا رجحان بڑھنے لگا، جبکہ صنف نازک میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا رجحان انتہائی کم ہے، جس کے بعد خواتین میں لائسنس بنوانے کیلئے پولیس نے بھی کوششیں تیز کردیں اور کلفٹن برانچ میں خواتین کی سہولت کیلئے علیحدہ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔ خاتون شہریوں کا کہنا ہے کہ کلفٹن برانچ قائم کی گئی الگ ڈیسک پر اکا دکا خواتین ہی نظر آتی ہیں۔