اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عبدالغفور کاکڑ نے9 مئی کو توڑ پھوڑ ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کر لی۔ بدھ کو تھانہ آئی نائن مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران علی نواز اعوان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کی عوض علی نواز اعوان کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم سنا دیا۔