ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخالفین جتنی مرضی کوششیں کر لیں بدترین شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ فتنہ خان کہ ملک و قوم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہم 25 سال پیچھے چلے گئے ۔ سلطانہ شاہین کی پارٹی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے پارٹی سیکرٹریٹ میں کی گئی ملاقات میں کیا ۔