• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی نقل و حمل میں سہولت، پاکستان، چین کے درمیان نئے کارگو روٹ کا آغاز

لاہور(آئی این پی)پاکستان اور چین کے درمیان فضائی نقل و حمل میں سہولت کے لیے نئے کارگو روٹ کا آغاز کر دیا گیا ، ایژولاہور کارگو روٹ سے ہر ہفتے 300 ٹن سے زیادہ فضائی نقل و حمل کی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی سب سے بڑی ایئر کارگو کیریئر ایس ایف ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وسطی چین کے صوبے ہوبئی کےایژو ہواہو ایئرپورٹ کو پاکستان میں لاہور سے ملانے کے لیے ایک نیا ایئر کارگو روٹ شروع کیا گیا ہے۔ ایژو لاہور کارگو روٹ ایس ایف ایئرلائنز کی جانب سے رواں سال شروع کیا جانے والا پہلا بین الاقوامی ایئر کارگو روٹ ہے جو چین کے پہلے کارگو فوکسڈ ایئرپورٹ ایژو ہواہو ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق ایژو لاہور روٹ ہفتے میں تین بار چلانے کا منصوبہ ہے ، جو ہر ہفتےایژو سے لاہور تک 300 ٹن سے زیادہ فضائی نقل و حمل کی گنجائش فراہم کر ے گا ۔
اہم خبریں سے مزید