• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”گھاٹا“ کا ”جیو ٹی وی“ سے آغاز

کراچی ( جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی تخلیقی کاوشوں کا نیا سلسلہ ناظرین کے پسندیدہ انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“سے شروع ہونے جارہا ہے۔ نئی ڈرامہ سیریل ”گھاٹا“ کا پیر کو ”جیوٹی وی“ سے آغاز ہوگا۔ ڈرامے کی کہانی عابد منظور احمد کے قلم سے ایسے انسانی جذبے پر محیط ہے جو جلن اور حسد کے نام سے رشتوں اور اُن کی محبتوں کو آگ کی طرح کھا جاتا ہے اور خالی ہاتھ رہ جانے والے بد نصیب کے حصے میں رہ جاتا ہے صرف گھاٹا۔ سیریل کی اسٹار کاسٹ میں شامل عدیل چوہدری، مومنہ اقبال، مرزا زین بیگ، سکینہ خان، عثمان پیر زادہ، ساجد سید اور راشد فاروقی کے ہمراہ ساتھی فنکاروں کی جذباتیت پر مبنی اداکاری کو نکھارا ہے اسد جبل کی ہدایت نے، نبیل شوکت اور برادر اسلامی ملک ترکی کی گلوکارہ اُوئے کوگُل کی مدھر آوازوں نے قمر ناشاد کی شاعری اور نوید ناشاد کی دلکش کمپوزیشن کی صورت میں نئی ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی کو مسحور کن احساس بخشا ہے۔ دھوکے اور جبر کے ساتھ رشتوں میں قید کی گئی زندگی کو پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کیسے دلائیں گے اِس قفس سے نجات؟۔ یہ سب کچھ ناظرین ڈرامہ سیریل سیریل ”گھاٹا“ کی کہانی میں ملاحظہ کرسکیں گے۔ ڈرامہ پیر کی رات سے روزانہ رات 9 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید