• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی، محبت کی علامت سے مشہور محراب ویلنٹائن ڈے پر طوفان سے تباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) اٹلی کا ایک خوبصورت ساحلی مقام جو اپنی مقبولیت کی وجہ سے "محبت کرنے والوں کی محراب" (Lovers’ Arch) کے نام سے مشہور تھا، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شدید طوفان کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جسے ایک مقامی عہدیدار نے "دل پر لگی گہری چوٹ" قرار دیا ہے۔اٹلی کے جنوبی علاقے سالینٹو (جو اٹلی کے نقشے میں بوٹ کی ایڑی کی شکل کا حصہ ہے) کے ساحلی چٹانوں پر واقع ’سینٹ اینڈریو‘ کی یہ محراب صدیوں سے رومانوی مزاج رکھنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے، جہاں روایتی طور پر جوڑے شادی کی پیشکش کرتے، پہلی محبت کا اظہار کرتے یا اپنی وابستگی کا جشن مناتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید