• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا بانی پی ٹی آئی کو ’’خواتین کی طرح رونے‘‘ کا طعنہ افسوسناک، محمد علی درانی

اسلام آباد(جنگ نیوز ) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا بانی پی ٹی آئی کو’’ خواتین کی طرح رونے‘‘ کا طعنہ دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، یہ بیان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، بیگم نصرت بھٹو، بیگم کلثوم ، مریم نوازشریف، محترمہ فاطمہ جناح کی بہادری، سیاسی جدوجہداورکروڑوں پاکستانی خواتین کے عزم وہمت کی توہین ہے، انہیں اپنے یہ الفاظ واپس لے کر قوم کی خواتین سے معافی مانگنی چاہیے،بانی کی فیملی کو صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، علاج کرانا حکومتی ذمہ داری ، کہیں بھی جانا ڈیل نہیں۔ ایک انٹرویو میں سینئر سیاستدان نے کہا کہ یہ بیان اور گفتگو کا انداز بلوچ روایات کے مطابق ہے نہ ہی وفاق پاکستان کی علامت، صدرمملکت کے آئینی عہدے کے شایانِ شان ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین سیاستدانوں نے جدوجہد اور بہادری کی بے مثال داستان لکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید