کراچی (نیوز ڈیسک) اڈانی گروپ کا بھارتی AI ڈیٹا سینٹرز میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، اے آئی ریڈی ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں گے، دنیا کا سب سے بڑا مربوط ڈیٹا سینٹر پلیٹ فارم تیار کیا جاسکے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اے آئی ریڈی ڈیٹا سینٹرز قائم ، دنیا کا سب سے بڑا مربوط ڈیٹا سینٹر پلیٹ فارم تیار کیا جاسکے گا۔ بھارت کے اڈانی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دس سال میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ تجدید پذیر توانائی پر چلنے والے اے آئی ریڈی ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں اور دنیا کا سب سے بڑا مربوط ڈیٹا سینٹر پلیٹ فارم تیار کیا جا سکے۔