• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 کلو واٹ کی حد 10 میگاواٹ تک بڑھائی جائے، ٹیکسٹائل انڈسٹری

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے پیمانے کی صنعتوں (ایل ایس ایم) کے لیے 11 کلو وولٹ لوڈ کی حد 7.5 میگاواٹ سے بڑھا کر 10 میگاواٹ کی جائے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فی صنعتی یونٹ 50 سے 60 کروڑ روپے کے غیر پیداواری اخراجات کی بچت ہو سکتی ہے اور صنعتی شعبے کی توسیع میں نمایاں تیزی آئے گی۔ وفاقی وزیر توانائی اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین کو لکھے گئے خطوط میں، اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ مجوزہ ترمیم سے رکی ہوئی سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے، انفرا اسٹرکچر کی تکرار میں کمی آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید