• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے مجھے کہا تھا یہ لوگ مجھے مار دینگے، عظمیٰ خان

اسلام آباد (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کا خدشہ تھا وہی ہوا، ہمیں کسی سرکاری، فوجی ادارے یا پولیس پر اعتماد نہیں، اب ہماری جدوجہد سڑکوں پر ہو گی، حالات کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے، اب محسن نقوی، شہباز شریف اور عاصم منیر کی نہیں چلے گی، پورا پاکستان سڑکوں پر نکلے گا، ہمارا مطالبہ رہائی نہیں علاج ہے، عمران خان کا علاج فورا ذاتی معالجین کی نگرانی میں شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کرایا جائے۔ ڈاکٹر عظمی ٰ خان نے کہا کہ آخری ملاقات کے دوران عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،میں نے عمران خان سے کہا کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ہم ان کی نسلیں ختم کر دینگے، گزشتہ روز بنی گالہ میں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اہم خبریں سے مزید