• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، AI سمٹ کا آغاز انتشار سے، مودی کی آمد کے ساتھ ہنگامہ، بلوم برگ

کراچی (رفیق مانگٹ ) بھارت کے سب سے بڑے تجارتی اور ٹیکنالوجی سمٹ، اے آئی سمٹ 2026، اپنے پہلے دن ہی ہنگامے کا شکار ہو گیا۔ بلوم برگ کے مطابق سیکڑوں شرکاء اچانک سکیورٹی لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور پانی کے بغیر پھنس گئے، جو ملک کی عالمی ٹیک قیادت دکھانے کی تقریب کے لیے ایک مشکل لمحہ تھا، وزیراعظم مودی کی آمد پر کمپلیکس کوسیل کردیا گیا ، دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد رجسٹریشنز، سخت سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات ۔بلوم برگ کے مطابق منگل کو صورتحال بہتر ہوئی اور شرکاء نئی دہلی کے بھارت مندپم نمائش مرکز میں آسانی سے حرکت کرنے لگے۔ کافی کی لائنیں چھوٹی ہو گئی تھیں اور شرکاء کو لے جانے والی گاڑیاں ہالز کے درمیان بلا رکاوٹ چل رہی تھیں۔ مقامی طلبہ بھی نمائش ہال کی طرف جا رہے تھے جہاں بڑی کمپنیاں اپنی جدید ٹیکنالوجی دکھا رہی تھیں۔ کینیا سے آئے اسپیکر موسس تھیگا کا افتتاحی دن کے ہنگامے پر کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا جب تک وزیر اعظم نریندر مودی نہیں پہنچے۔ ان کی آمد کے بعد سکیورٹی نے پورا کمپلیکس سیل کر دیا، جس سے لوگ کئی گھنٹوں تک اندر ہی رہے۔ سمٹ میں دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد نے اندراج کرایا، جس کے باعث سخت سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے۔ کمپلیکس میں ہر جگہ مسلح سکیورٹی اہلکار موجود تھے جبکہ ایمبولینس اور فائر ٹرک بھی اسٹالز کے قریب کھڑے تھے تاکہ ہنگامی صورت حال میں مدد فراہم کی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید