• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں پر اسرائیلی قبضہ، پاکستان سمیت 8 ممالک کی مذمت

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان‘ مصر‘ اردن‘ متحدہ عرب امارات‘ انڈونیشیا‘ ترکیہ‘ سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں مغربی کنارے کو ’’ریاستی اراضی ‘‘ قرار دینے اور غیر قانونی آباد کاری کی سرگرمیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ غیر قانونی اقدام ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جس کا مقصد غیر قانونی آباد کاری کو تیز‘فلسطینی زمینوں پر قبضہ ‘ اسرائیلی کنٹرول کو مستحکم اور مقبوضہ فلسطینی علاقے پر غیر قانونی اسرائیلی خود مختاری نافذ کرنا ہے جبکہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو نقصان پہنچانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید