• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جیوری شاپ میں نقب زنی کی بڑی واردات 48 گھنٹے میں حل، 6 رکنی گینگ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ویسٹ پولیس نے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات 48 گھنٹے میں حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا معاوضہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 13 فروری کو ملزمان اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں واقع پرنس جیولرز میں دیوار کو کٹر کی مدد سے کاٹ کر سوراخ بنا کر داخل ہوئے اور 606 تولا سونا اور چاندی اور ڈائمنڈ کا مختلف سامان جس کی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد تھی چوری کر کے فرار ہوئے۔ واقعہ کا مقدمہ مدعی محمد ایوب خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے بتایا کہ اس حوالے سے تشکیل کردہ ٹیم نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی نگرانی میں کاروائی کی۔پولیس کی کامیاب کاروائی کے دوران واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت 6 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ دکان کے ملازم امیر عالم عرف عامر کو گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد ماسٹر مائنڈ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 48 گھنٹوں کے اندر تمام مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ماسٹر مائنڈ عرفان کی نشاندہی پر اس کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپے گئے تمام مسروقہ زیوارات ، واردات میں استعمال ہونے والے آلات اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید