اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت کے ماتحت دو اہم اداروں کی تحلیل کیلئے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی، جن میں پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پکرٹ) اور کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ (سی ڈبلیو ایچ آر )شامل ہیں ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی دستاویز کے مطابق قانونی اور انتظامی امور کو رائٹ سائزنگ پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر قرار دیا گیا ، وفاقی کابینہ نے جنوری 2025 میں رائٹ سائزنگ پالیسی کی منظوری دی تھی، وزارت سائنس کے دونوں اداروں کو تحلیل کی سمری ایک سال بعد 30 جنوری 2026 کو ارسال کی گئی ، تحلیل ہونے والے اداروں کے سول سرونٹس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول میں شامل کیا جائے گا، نان سول سرونٹس کے مستقبل سے متعلق پالیسی کا فیصلہ تاحال اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے زیرِ التوا ہے۔