• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے 3 اشتہاری ملزمان عراق اور سعودی عرب سے گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر)ایف آئی اے نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو عراق اور سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حفیظ، سجاد احمد اور عزیر بن محمد شامل ہیں۔ملزمان کو عراق اور سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے پی اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید