• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیال عزیز PTI ٹکٹ چاہتے تھے‘ گھاس نہ ڈالنے پر آگئے‘ احسن اقبال

شکر گڑھ(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ دانیال عزیز کو 2013 میں ن لیگ کا ٹکٹ میری گارنٹی پر ملا تھا‘اس بار دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کیلئے درخواست تک نہیں دی تھی جب انہیں دوسری طرف سے گھاس نہیں ڈالی گئی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے‘ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی، وہ اندرونی طور پر بلے کے نشان کیلئے دوڑ رہے تھے۔ مہنگائی تو تحریک انصاف کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی لیکن دانیال عزیز نے اس کا الزام ن لیگ پر لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا۔ تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں پارٹی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی‘میں نے پارٹی قیادت کے سامنے دانیا ل عزیزکیلئے 20منٹ تک دلائل دیے اور ان کی وفاداری کی گارنٹی بھی دی‘دانیال عزیز کے حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سارے ڈاکٹروں کو اسٹینڈ بائی کیا۔

اہم خبریں سے مزید