• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،شتنگر قومی اولسی اتحاد کا قومی وطن پارٹی کی حمایت کا اعلان

پشاور(جنگ نیوز) ہشتنگر قومی اولسی اتحادنے ضلع چارسدہ پر قومی وطن پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔یہ اعلان قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤکی موجودگی میں کیو ڈبلیو پی اور ہشتنگر قومی اولسی اتحاد کے مشران کے مابین ایک جرگہ کے دوران کیا گیا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی اور ہشتنگر قومی اولسی اتحاد کے مشران اور علاقہ کی قد آور شخصیات کی موجودگی کے دوران مشترکہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ آنے والے انتخابات میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور ان کی کامیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائے گی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے ہشتنگر قومی اولسی اتحاد کے مشران اور علاقہ کے سیاسی و سماجی شخصیات کی کیو ڈبلیو پی کے امیدواروں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی علاقہ اور عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی علاقہ اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل سمیت صوبہ کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ۔
پشاور سے مزید