• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات 2024 صرف 23 روز دور، حیدرآباد میں تاحال انتخابی مہم شروع نہ ہوسکی

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) عام انتخابات کا انعقاد محض 23 روز دور‘، حیدرآباد میں تاحال انتخابی مہم کی شروعات نا ہوسکی، چند ایک مقامات پر سیاسی جماعتوں سے وابستہ امیدواروں کے حلقے میں کیمپس تو قائم کردیئے گئے ہیں لیکن عوام کی عدم دلچسپی کے باعث وہ بھی سارا دن خالی پڑے رہتے ہیں، بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری امیدواروں سے نالاں نظر آتے ہیں، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے مراحل کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کردئیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود حیدرآباد میں انتخابات کے حوالے سے مہم کا باقاعدہ یا بڑے پیمانے پر امیدواروں کی جانب سے آغاز نہیں کیا گیا ہے، 8 فروری کے انتخابات میں محض 23روز رہ گئے ہیں لیکن شہر میں سیاسی سرگرمیوں میں میں زور نہیں آیا ہے، امیدوار تاحال بنگلوں اور گھروں تک محدود ہیں،شہر بھر میں چھوٹے پیمانے پر رکشا اور دیگر گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکر رکھ کر سیاسی جماعتوں کے کارکن پارٹی اور امیدواروں کی پبلسٹی کررہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید