پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست انکی جانب سے معذرت کے بعد نمٹا دی، عدالت نے قراردیا کہ جب توہین عدالت کے مرتکب شخص نے خود ہی عدالت میں معذرت کرلی تو پھر عدالتوں کو بھی اس میں نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے 6صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں توہین عدالت کی کارروائی نمٹانے کی وجوہات تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔