• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز مخالف مہم، JIT تشکیل، سپریم کورٹ کے ججوں کیخلاف پروپیگنڈے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزارت داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس اداروں پر مشتمل6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے جس کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف پروپیگنڈے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی، پولیس اور پی ٹی اے کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔جے آئی ٹی ملزمان کے خلاف چالان متعلقہ عدالتوں میں پیش کرے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کی سربراہی میں یہ جے آئی ٹی 15 دنوں میں ابتدائی رپورٹ وزرات داخلہ کو بھیجے گی۔پیکا ایکٹ کے تحت قائم کردہ یہ جے آئی ٹی عدلیہ مخالف مہم اور ججز کی ساکھ متاثر کرنے والوں کا تعین کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید