• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام انتخابات میں جماعت اسلامی کو بھاری مینڈیٹ دینگے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بلدیاتی انتخابات کی طرح قومی و صوبائی انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کو بھاری مینڈیٹ دیں گے،اب سندھ حکومت جماعت اسلامی کے بغیر نہیں بن سکے گی، وفاق میں بھی ہماری بھرپور نمائندگی ہوگی، جماعت اسلامی کراچی کے مینڈیٹ کو وڈیروں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں فروخت نہیں ہونے دے گی، 8فروری کوجماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہرلگائیں،اپنے ووٹ کو تقسیم نہ کریں اور ووٹ کا تحفظ بھی کریں،جماعت اسلامی کا کوئی بھی نمائندہ فروخت نہیں ہوگا اور ہم سندھ اسمبلی میں کراچی کے عوام کے حقوق اور مسائل کو ترجیحی بنیاد پر رکھتے ہوئے حکومت سازی کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع قائدین کے تحت مقامی ہال میں انتخابی مہم کے سلسلے میں خواتین ورکرز کنونشن و فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ  گیس کے بحران کے خلاف اور مسائل کے حل کے لیے جمعرات 18جنوری کو سوئی سدرن گیس کے ہیڈ آفس پر دھرنا دیں گے۔اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی،اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم اور پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ”میرا برانڈ پاکستان“ کے عنوان سے ایکسپوسینٹر میں 20اور21جنوری کو نمائش منعقد کی جائے گی، نمائش میں ہونے والا منافع فلسطین فنڈ میں جمع کیا جائے گا،کراچی کے عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں نمائش میں شرکت کریں،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے پاکستانی مصنوعات کو بطور متبادل استعمال کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید