• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہے، پاکستان اور سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے اعلی عدلیہ بالخصوص چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر ایک مخصوص سیاسی ٹولے کی منفی تنقید مسترد کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے مذموم مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے‘پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین ہارون الرشید ، چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حسن رضا پاشا اور صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن شہزاد شوکت نے سپریم کورٹ بلڈنگ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں، اداروں اور ججوں پر تنقید کرنے کی روش کو روکنا ہو ، ہارون الرشید ایڈوکیٹ نے عدلیہ اور ججوں پر تنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرانتخابی نشان سے متعلق فیصلے میں کوئی قانونی سقم یا خلا ء ہے تو اس کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جائے لیکن پی ٹی آئی کے وکلا ء ایسے ریمارکس نہ دیں جن سے ججوںکی توہین ہو؟سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دورمیں پی ٹی آئی کی درخواستیںرات کو سماعت کے لئے مقرر ہو تی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید