پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) لطف الرحمان نے محکمہ سماجی بہبود کے ضلعی افسر نور محمد کے ہمراہ صدر، مال روڈ اور یونیورسٹی روڈ کے بازاروں سے 15 پیشہ ور گداگروں کو پکڑ کر محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مراکز منتقل کر دیا۔ ان بحالی مراکز میں پیشہ ور گداگروں کی اخلاقی تربیت کی جائے گی اور تربیت کے بعد ان کو ضمانت پر چھوڑا جائے گا کہ وہ دوبارہ گداگری نہیں کریں گے۔