ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان علماء کونسل ڈویژن ملتان کا ماہانہ اجلاس ہوا ، پیر مولانا قاری محمد ابوبکر نقشبندی کو سیکرٹری ڈویژن ملتان منتخب کیاگیا۔اجلاس میں مولانا قاری غلام مرتضی، مولانا پیر حمید اللہ ملتانی، علامہ شبیر الحق قاسمی، عبدالماجد صدیقی فقیر، قاری محمد عثمان خاکسار، قاری محمد سہیل ،قاری عمر فاروق، بھائی محمد زبیر ،حافظ محمد یاسر، پیر عبید اللہ انور، مفتی عبید الرحمن، رانا عزیز الرحمن جالندھری نے شرکت کی۔