ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے ملتان ریجنل ڈائریکٹوریٹ آفس کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کی،جس میں ڈائریکٹرز آپریشنز، ساؤتھ پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں آپریشنز ٹیموں اور دیگر ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ کے خاتمے کیلیے آپریشنز ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مدد لینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔