• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی دفعہ شیر نظر آیا، آج شکار کرنے پنجاب جارہا ہوں، بلاول

میہڑ/حیدرآباد/سکھر(نامہ نگار،بیورو رپورٹ / ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ شیر نظر آیا، آج شکار کرنے پنجاب جارہا ہوں،نواز شریف اپوزیشن لیڈر ہونگے، ہم نے ورکنگ پوری کرلی، آزاد ارکان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، انہیں مہنگائی‘ غربت‘ بیروزگاری کی فکر نہیں ہے بلکہ انہیں چوتھی بارکرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے،ناکام شخص کو کس خوشی میں چوتھی بار وزیراعظم مان لیں؟ 

مجھے4نہیں ایک بار موقع دیں، ملک کی قسمت بدل دوں گا ‘جیالے چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی سازش ناکام بنادینگے،وہ دادو‘ میہڑمیں انتخابی جلسوں سے خطاب اور نوشہروفیروزمیں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے بھاری اکثریت چاہیے ،کشمور سے کراچی تک تیروں کی بارش ہونی چاہئے کوئی اور نظر نہیں آنا چاہئے۔

 بلاول بھٹو نے ایک بار پھرنام لئے بغیر نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ شیر عوام کاخون چوستا ہے،کیا آپ شیر کامقابلہ کرنےکےلئےتیار ہیں بلاول بھٹو نے استفسارکیا کہ یہ کیسا شیرہے جو گھرمیں چھپا ہوا ہےکیا شیر ہےجو مخالف کامقابلہ خود نہیں کررہاہے ‘ نوشہروفیروز میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا آزاد ارکان پر نظر ہے‘ ہم حکومت بنائیں گے تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے۔نواز شریف سمجھتے ہیں کہ تاثر بنا کر حکومت میں آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا ۔

 انہوں نے نوشہرو فیروز کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنے امیدواروں کے لیے آپ سے ووٹ مانگنے سے پہلے ان سے حلف لوں گا کہ وہ آپ کے سامنے اور پورے ملک سامنے ہاتھ اٹھاکر یہ حلف لین کہ وہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے، عوام کے کام کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید