• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران کشیدگی، بائیڈن کا بھی تبصرہ اقوام متحدہ میں بھی موضوع گفتگو

نیویارک (تجزیہ عظیم ایم میاں)پاک ایران کشیدگی، صدر بائیڈن کا بھی تبصرہ، اقوام متحدہ کے دریچوں میں بھی موضوع گفتگو، ایران کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر حملوں اور جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں پاکستان کی کارروائی کے عالمی اثرات و مضمرات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکی ترجمانوں کے بیانات اور موقف کے باوجود اب امریکی صدر بائیڈن نے بھی براہ راست اس پر اپنے اندازہ میں تبصرہ کر ڈالا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی سنٹرل کمانڈ کے حکمت عملی بنانے والے بھی موجودہ پاک ایران کشیدگی کے بارے میں ترجیحی بنیادوں پر مصروف کار ہیں۔ ایران نے اپنے ہمسایہ پاکستان کو بھی عراق اور شام کی طرح اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر غزہ کی جاری جنگ کے پھیلاؤ کے خطرات کو مغربی ایشیا اور جنوبی ایشیاتک وسیع کردیا ہے۔ پاکستان نے 24؍ گھنٹے کے عرصہ میں اپنی حکمت عملی کے تحت نہ صرف جوابی کارروائی کی بلکہ ایران میں موجود پاکستانی شہریت کے حامل دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ٹارگٹ کیا۔
اہم خبریں سے مزید